• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز کا نیا ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کب نشر ہوگا؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اقراء عزیز آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں اور اپنے نئے فوٹو شوٹ، پروجیکٹ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، اقراء عزیز کے مداحوں کو بھی اُن کی جانب سے آنے والی ہر نئی پوسٹ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں اقراء عزیز اداکار فیروز خان کے ساتھ دیکھی جائیں گی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

اقراء عزیز کی جانب سے اسی ڈرامے سیریل کے سیٹ سے دوتصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں انہوں نے خدا اور محبت کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اور اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ اُن کا ڈرامہ جلد جیو ٹی وی پر نشر ہونے جا رہا ہے۔


مداحوں کی جانب سے اقراء عزیز کی ان تصویروں پر تاحال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔


دوسری جانب اداکار فیروز خان کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر میگا ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا پرومو شیئر کی گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈرامہ خدا اور محبت کی کہانی عشق حقیقی اور عشق مجازی کے گرد گھومتی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

خدا اور محبت کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے جو کہ جلد جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین