ہم چینی حکومت خاص طور پر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں، اعظم خان سواتی

February 09, 2021

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کہتے ہیں کہ وہچینی حکومت خاص طور پر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں۔

آج اسلام آباد میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایم ایل ون پر اجیکٹ جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا، ایم ایل ون سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔

چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ چینی شراکت داری سے منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا، ایم ایل ون منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے پر تقریباََ 6.8 ارب ڈالر خرچہ آئے گا۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہوگا جبکہ اس منصوبے کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کام کر یں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کو سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بھی مدعو کیا۔