پی ایس ایل ترانہ ’گروو میرا‘ یوٹیوب پر نمبرون ٹرینڈ

February 11, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے ترانے ’گروو میرا‘ نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔پی ایس ایل ترانا ’گروو میرا‘ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اب تک ویوز 45 لاکھ کے قریب ہو چکے ہیں۔ مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اس نئے ترانے کو دیکھ چکے تھے اور یہ اب بھی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کر رہا ہے۔اس ترانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ناصرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور سعودی عرب میں بھی سرفہرسٹ ٹرینڈز میں موجود ہے۔یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 85ہزار سے زائد شائقین کرکٹ لائک یا پسند کرچکے ہیں۔پی ایس ایل ترانا ’گروو میرا‘ پنجابی گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ’ینگ سٹنرز‘ نے مل کر گایا ہے جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے۔