کشمیر ی جلد بھارت کے غیر قانونی تسلط سے نجات پا لیں گے ، مشعال ملک

February 18, 2021

راولپنڈی( خصو صی رپورٹر )تحریک آزادی کشمیر کی منزل آزادی ہے،کشمیر ی جلد ہی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے نجات پا لیں گے۔ ان خیالات کا حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پنجاب آرٹس کونسل میں "مقبوضہ کشمیر اور اقوام عالم کی بے حسی" کے عنوان سے پوسٹر مقابلے کاانعقاد کے موقع پرکیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن وجیہ راجہ، دوسری اریج بتول،اور تیسری پو زیشن انفرل صدیقی نے حاصل کی۔