پاکستانی طلبہ نے امریکا میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

February 18, 2021

غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نےامریکا میں ہونے والے ایک مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

انہوں نےامریکی انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کےمقابلےمیں ایم آئی ٹی اور اسٹین فورڈ جیسی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں کو شکست دی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارتخانے نے پوزیشن لینے والے طلبہ کا گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی۔

امریکا میں منعقدہ 2021 کے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹوناؤٹکس (ڈیزائن ، بلڈ اور فلائی) کے مقابلے میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کےطلبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

امریکن انسٹیٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس میں منعقدہ ریموٹ کنٹرولڈ طیاروں کے سالانہ عالمی مقابلے میں ایم آئی ٹی، برکلے اور اسٹین فورڈ جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ ہوا۔

مقابلے میں پاکستانی طلبہ کی ٹیم نے نمایاں دوسری پوزیشن حاصل کی۔