انٹر بینک، ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے تک کمی

February 19, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 35پیسے تک کمی ،یورو کی قیمت بھی 40پیسے کم ہو گئی لیکن برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 50پیسے بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کی کمی سے 159.20روپے سے کم ہو کر 158.85 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کی کمی سے 159.30روپے سے کم ہو کر 159.00روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 159.20 روپے سے کم ہو کر 159.00 روپے اور قیمت فروخت 159.40روپے سے کم ہو کر 159.20روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 191.00روپے سے کم ہو کر 190.60روپے اور قیمت فروخت 193.00روپے سے کم ہو کر 192.60روپے ہو گئی ہے جبکہ 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 219.50روپے سے بڑھ کر 220.00روپے اور قیمت فروخت 221.50روپے سے بڑھ کر 222.00روپے ہو گئی ہے۔