جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر کی ملاقات

February 19, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاع اور سیکورٹی کے میدان میں بھی چین کے تعاون کی تعریف کی۔