سینیٹ میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے، شبلی فراز

February 19, 2021

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہعبدالحفیظ شیخ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے کامیاب ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عوام سینیٹ کے الیکشن میں شفافیت کے قائل ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے ملک سے پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے کیونکہ پیسے کی سیاست کے خاتمے تک شفافیت نہیں آسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہے، الیکشن سے قبل ہونے والی خرید و فروخت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن میں آنے والے نتائج کو کھلے دل سے قبول کریں گے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مسلسل این آر او کی خواہشمند ہے۔