جمائما نے ’پاکستان زنده باد‎‘ کا نعرہ لگادیا

February 20, 2021

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو خبروں میں رہنے کا اور پاکستانیوں کا دل جیتنے کا فن خوب آتا ہے، سوشل میڈیا پیغامات میں بھی وہ پاکستانیوں کو سراہتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پاکستانی نژاد برطانوی کامیڈین اداکار عاصم چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ لکھا اور ساتھ ہی پاکستان کا جھنڈا اور لال دل والے ایموجی کا استعمال کیا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عاصم چوہدری نے بھی جمائما کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی لیجنڈ اور ساتھ ایک گنجے سر والا نوجوان۔‘

عاصم نے بھی اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کا جھنڈا اور برطانیہ کے جھنڈے کا استعمال کیا تھا، اور ساتھ ہی ہرے دل والی ایمواجی کا بھی اضافہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی دھوم ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی کہانی جمائما نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں، شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں بنا چکے ہیں، بالی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور کو ان کے پراجیکٹ ’الزبتھ: دی گولڈن ایج‘ کو 2007 میں اسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس فلم میں کیٹ بلانشیٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔