• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹی وی اور فلم میں دلچسپی رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو خوشخبری سُنا دی۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر برطانوی سیاستدان رشی سُناک کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ملازمتوں کی حمایت کی تھی۔


رشی سُناک کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری سالانہ معیشت میں 12 بلین ڈالر کی شراکت کرتی ہے لیکن رواں برس کورونا وائرس کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کے پیشِ نظر ایک نئی انشورنس پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے جس کے ذریعے آرٹس کے لوگوں کو کام پر واپس آنے میں مدد ملے گی۔

رشی سُناک کے جواب میں جمائما نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی خبر ہے جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ براہِ کرم 70 برس سے زائد عمر کے انڈسٹری کے بہت سے ہنرمند افراد کے لیے کوئی حل تلاش کریں تاکہ وہ بھی کام جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ جمائما سوشل میڈیا پر اپنی حکومت کے خلاف بےباک اظہار خیال کرنے والی جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جمائما کا کہنا تھا کہ ’ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کورونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔‘

تازہ ترین