لاہور: ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگوانے کیلئے پریشانی کا سامنا

February 20, 2021

لاہور میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میو اسپتال کے ہیلتھ ورکرز کو جنرل اسپتال جانے کے پیغام آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ویکسین لگوانے کے لیے لیڈی ایچیسن اسپتال سے پیغام آیا ہے، اپنا اسپتال چھوڑ کر ویکسین لگوانے دوسرے اسپتال جانا مشکل ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر الفرید نے کہا کہ نادرا میں مقام کی تبدیلی اسپتال کی درخواست دی ہے، نادرا والے ناموں کا انتخاب کیسےکر رہے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔