صحت عامہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو

February 20, 2021

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحت عامہ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں زین ندیم قمر بھی موجود تھے۔


اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ندیم قمر نے بلاول بھٹو کو این آئی سی وی ڈی کی کارکردگی پر بریفنگ دی، ادارے کی شاندار کارکردگی پر پی پی چیئرمین نے مسرت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔