کراچی: بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ، ارکان اسمبلی کی شرکت

February 20, 2021

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

ذرائع کے مطابق نجی ہوٹل میں دیے گئے عشائیے میں پیپلز پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں نے بھی شرکت کی۔


ناصر شاہ کے عشائیے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔