عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے

February 21, 2021


وزیراعظم عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی امور پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورۂ پشاور میں پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے بات ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔