• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے دورہ سری لنکا میں اہم معاہدے تشکیل پائیں گے، دفتر خارجہ

 دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 23 فروری سے سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورۂ سری لنکا کے دوران اہم معاہدے بھی تشکیل پائیں گے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سری لنکا کے وزیر اعظم کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سری لنکن صدر اور ہم منصب مہیندا راجا پاکسے سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان وفود سطح مذاکرات کی قیادت کریں گے، مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع، سلامتی، ثقافت اور سیاحت میں تعاون پر بات کریں گے، مذاکرات میں دو طرفہ امور، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تبادلے کو مزید فروغ دینے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دسری لنکا پاکستان پارلیمانی دوستی ایسوسی ایشن کی تشکیل نو کا بھی اعلان کیا جائے گا، وزیراعظم ایک مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے،  سری لنکا سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

تازہ ترین