مودی سرکار کشمیریوں کی مذہبی و سیاسی آزادی بحال کرے، الطاف شاہد

February 22, 2021

لندن( پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ انتہاپسند نریندر مودی کے ہاتھوں بھارت کی نابودی اٹل ہے۔مودی سرکار اسیر کشمیریوں کوفوری رہااوران کی مذہبی وسیاسی آزادی کا حق بحال کرے۔ انتہاپسند ہندوئوں کاوجودامن اورانسانیت کیلئے زہرقاتل ہے ۔ مودی سرکار نے بھارتی مسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سب کچھ چھین لیا۔زندانوں میں اسیر کشمیریوں پردردناک تشددکیاجارہا ہے۔اقوام متحدہ سمیت دنیاکی کوئی ریاست انسانیت اورانصاف کیلئے اپناکرداراداکرنے کیلئے تیار نہیں۔بھارت میں مسلمانوں کااقلیت ہوناان کاگناہ بن گیاہے۔اسلام اوراہل اسلام سے بدترین دشمنی کے معاملے میں اسرائیل اور انڈیا ایک پیج پرہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ بھارتی اورفلسطینی مسلمانوں کی حالت زارعالمی ضمیر کی مجرمانہ بے حسی کاشاخسانہ ہے۔اسلام کسی دین کیلئے خطرہ نہیں توپھرکیوں مسلمانوں کوناحق موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی بزدلی اوربے حسی کے سبب متعدد ملکوں میں معصوم مسلمانوں کاخون بہایاجارہا ہے۔مسلم حکمرانوں کی حد سے زیادہ مصلحت پسندی نے مسلمانوں کو انتہاپسندکافروں کاآسان ہدف بنادیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ،روہنگیائی اورفلسطینی مسلمانوں کی زندگی کودرپیش خطرات اقوام متحدہ کے اغراض ومقاصدپر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔مقتدرقوتوں کادوہرامعیار دنیاکوجہنم بنارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیوانوں کے حقوق کیلئے بے چینی اورہمدردی کامظاہرہ کرنیوالے نام نہادمہذب ملکوں نے مسلمانوں کوتوانسانوں کے درجے سے بھی گرادیاہے۔ کسی بھی انسان کے ساتھ اس کے مذہب کی بنیادپرتعصب کامظاہرہ کرنا تشدد سے بدتر اقدام ہے۔