لاپتہ افراد کے لواحقین آج بلوچستان روانہ ہوجائیں گے

February 22, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ڈی چوک میں موجود خواتین و حضرات آج براستہ روڈ بلوچستان روانہ ہو جائیں گے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کی فوکل پرسن سینی دین محمد نے جنگ کو بتایا کہ وائس آف میسنگ پرسن کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ کی قیادت میں 14 خواتین پر مشتمل قافلہ پیر کو بلوچستان کے لئے روانہ ہوگا۔