پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کی حلیم عادل شیخ پر تنقید

February 22, 2021


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لیاقت جتوئی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لیاقت جتوئی نے اپنے ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ پر تنقید جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تعریف کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مراد علی شاہ کسی کو مروائیں گے۔

لیاقت جتوئی نے کہا کہ میں مراد علی شاہ کو جانتا ہوں وہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سولو فلائٹ کر رہے تھے جلدی اڑ رہے تھے۔

لیاقت جتوئی نے کہا کہ جو سولو فلائٹ کرتا ہے جلدی نیچے آجاتا ہے۔