بڑے کھلاڑی آؤٹ کرنے والے ارشد نے بڑے خواب سجا لیے

February 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں اپنی کارکردگی سے شہ سرخیوں میں آنے والے صوابی کے فاسٹ بولرارشد اقبال کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم اور محمد عامر کے مشورے خزانے سے کم نہیں ۔ ابھی سیکھ رہا ہوں ان دو سینئر فاسٹ بولروں کے الفاظ سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ ارشد اقبال نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2018 نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔گزشتہ ایڈیشن میں انہوں نےبڑے بڑے بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا تھا ان میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر، کرس لین، کوئٹہ کے شین واٹسن اور بن کٹنگ کو آؤٹ کیا۔ انہوں نےملتان سلطانز کے خلاف ایک میچ شاہد آفریدی اور خوشدل شاہ کو بھی پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ انہوں نے ایونٹ کے فائنل میں لاہور ان فارم بیٹسمین بین ڈنک اور سمت پٹیلکو آؤٹ کرکے کراچی کی جیت میں بھرپور کردار ادا کیا تھا ۔ارشد اقبال ان لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس وقت سب ان کی تعریف کررہے تھے۔ان کا کہنا ہے اپنے ملک کی نمائندگی ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے۔ محنت جاری رکھیں گے، موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی کریں گے۔