کراچی: ایم اے جناح روڈ پر خالی پلاٹ میں آگ لگ گئی

February 23, 2021

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک خالی پلاٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے 1 فائر ٹینڈر کی مدد سے یہ آگ بجھا دی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر جامع کلاتھ کے قریب خالی پلاٹ میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے 1ٹینڈر نے بجھا دیا۔

آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔