خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر، وکیل کورونا کا شکار

February 23, 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست پر سماعت درخواست گزار کے وکیل کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی رانا تنویر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار رانا تنویر کے وکیل بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ محسن شاہنواز رانجھا کو کورونا ہو گیا ہے اس لیے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کی جائے۔

محسن شاہنواز رانجھا کے معاون وکیل کی استدعا پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے محسن شاہ نواز رانجھا کو پارلیمنٹ میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے لیے عدالتِ عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے۔