• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کو جیل سے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آنکھوں میں تکلیف کے باعث جیل سے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع  کے مطابق خواجہ آصف کو جیل حکام میو اسپتال لے کر آئے ، خواجہ آصف آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے ، خواجہ آصف کے ضروری ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام تک خواجہ آصف کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر کل آپریشن کافیصلہ کیا جائے گا، خواجہ آصف صحت مند ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک کے سابق وزیر خارجہ اور حزب اختلاف کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین