ایک بار پھر سری لنکا آکر خوشی ہوئی، وزیر اعظم عمران خان

February 23, 2021

وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ایک مرتبہ پھر بحر ہند کے اس خوبصورت جزیرے کا دورہ کرکے خوشی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انھوں نے لکھا کہ ’ایک بار پھر سری لنکا آ کر خوشی ہوئی، کرکٹ ٹورز پر 1975 اور 1986 میں سری لنکا آیا تھا۔‘

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ ’ان کے دوروں میں سری لنکن کرکٹ کے ارتقا کے دور دیکھا تھا۔

انھوں نے لکھا کہ ’آج سری لنکا کے وزیراعظم کی پرتپاک مہمان نوازی کا لطف اٹھایا۔‘

انھوں نے بتایا کہ ہم نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفیصلی تبادلہ خیال کیا، جبکہ کل سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوگی۔