• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے سری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے اقتصادی روابط وسط ایشیا اور سری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں۔ 

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا پہلا دورہ اس وقت کیا جب کرکٹ کیریئر شروع کر رہا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 10 سال بدترین دہشتگردی کا شکار رہا جس میں اس نے 70 ہزار زائد قیمتی جانوں کی قربانیاں دی۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے اقتصادی علاقائی روابطہ کو فروغ دے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے وسط ایشیا اورسری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سی پیک کا اہم جزو ہے جو علاقائی روابط کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔

اس موقع پر سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پسکے کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے تعاون پر مشکور ہوں۔

تازہ ترین