ٹام موڈی کو تین سال کیلئے ڈائریکٹر کرکٹ سری لنکا بنانے کی تیاری

February 24, 2021

کولمبو (جنگ نیوز) سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی کو سری لنکا کرکٹ میں نئی اور اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انہیں تین سال کیلئے ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کیا جارہا ہے۔ وہ سری لنکا میں کرکٹ سیٹ اپ میں ہر چیز کے نگراں ہونگے۔ ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ وزارت کھیل کی جانب سے سابق کپتان اروندا ڈی سلوا کی قیادت میں قائم ٹیکنیکل کمیٹی نے کیا۔