مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید4 نوجوان شہید

February 24, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نےاننت ناگ میں چار کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن اورمحاصرےکی آڑمیں شہیدکیا۔

قابض انتظامیہ نےاننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

بھارتی فوج کا پلوامہ،شوپیاں میں بھی نام نہادسرچ آپریشن اور محاصرہ جاری ہے۔