اقراء عزیز نے یاسر حسین سے شادی کر کے اپنی قدر گھٹا لی؟

February 24, 2021

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہےجس پر اُنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر یاسر حسین کے ایک انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ٹاک شو میں بطور مہمان موجود ہیں اور اپنی شادی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

یاسر حسین کا ویڈیو میں بتانا ہے کہ ’انہوں نے اپنی شادی پر بہت کم مہمان بلائے تھے مگر کچھ مہمان خود ہی زبردستی بن بلا ئے آ گئے تھے۔‘

یاسر حسین سے شو کے میزبان نے سوال کیا کہ زبردستی آنے والے مہمان کون تھے جس کا جواب دیتے ہوئے یاسر حسین کی جانب سے معروف اداکارہ و سپر ماڈل نوشین شاہ کا نام لیا گیا۔


یاسر حسین کی اس وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یاسر حسین نے ٹی وی پر نوشین شاہ کا نام لے کر اُن کے خلوص کی توہین کی ہے، چند انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہے کہ یاسر حسین کو نوشین شاہ کا نام یوں سر عام نہیں لینا چاہیے تھا، اس طرح وہ اب شرمندگی محسوس کریں گی۔

دوسری جانب ایک انسٹا گرام صارف نے یاسر حسین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اقراء عزیز نے یاسر حسین سے شادی کر کے اپنی قدر بھی گھٹا لی ہے۔‘