کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز کی عمر کے درمیان کتنا فرق ہے بالآخر یاسر حسین نے خود ہی بتادیا۔یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی جہاں ان کے مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی تھی۔ وہیں دونوں کی عمر کے حوالے سےسوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یاسر حسین اقرا عزیز سے عمر میں کافی بڑے ہیں اور عمر کے اس فرق کے بارے میں دونوں کو آج تک ٹرول کیا جاتا ہے۔لوگ آج بھی جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اقرا عزیز، یاسر حسین سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں۔ تاہم اقرا اور یاسر دونوں نے ہی اس بارے میں خاموشی اختیار کیے رکھی۔لیکن اب حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک مداح کی جانب سے جب یاسر حسین سے پوچھا گیا کہ اقرا آپ سے کتنے سال چھوٹی ہیں؟ تو یاسر حسین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا 11 سال۔یاسر حسین کے جواب کے برعکس جب گوگل پر دونوں کی تاریخ پیدائش کو سرچ کیا جائے تو گوگل کے مطابق یاسر حسین کی تاریخ پیدائش 22 اپریل 1984ہے جس کے مطابق ان کی عمر 36 سال ہے۔ اور اقرا عزیز کی تاریخ پیدائش 24نومبر 1997ہے اور وہ اس وقت 23سال کی ہیں۔