ملک میں ایک تولہ سونا مزید سستا ہوگیا

February 24, 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بدھ کے روز بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے کا ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کمی ہوئی ہے، نئی قیمت 94 ہزار 864 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 1809 ڈالر ہوگئی ہے۔