سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری

February 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اب جمعرات سے شروع ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے اپوزیشن لیڈر اس وقت زیر حراست ہیں۔