اخبار فروش یونین لاہور کے الیکشن درخواست فارم حاصل کرنے کی آج آخری تاریخ

February 25, 2021

لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین لاہور کے چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار احمد نون کی زیر صدارت الیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ الیکشن 2سال کیلئے ہوں گے۔ الیکشن پینل سسٹم کے تحت ہوگا۔ الیکشن 7مارچ بروز اتوار کو ہوں گے، درخواست فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ آج جمعرات شام 7:00 بجے تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 28فروری بروز اتوار شام 6بجے تک ہوگی۔ 28فروری بروز اتوار کو ہی ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور الیکشن بورڈ ہر پینل کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔ الیکشن مہم کی آخری تاریخ 5مارچ رات 12بجے تک ہوگی۔ووٹنگ صبح 9بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے اخبار مارکیٹ میں جاری رہے گی۔ سرپرست اعلیٰ الیکشن بورڈ ٹکا خان عباسی سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران کہا کہ جو ذمہداری قوم نے ہم پر ڈالی ہے اس کو پوری ذمہ داری سے پورا کریں گے۔ سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی نے کہاکہ مجلس عاملہ نے جو ذمہ داری ہم پر ڈالی ہے ہم اس پر پورا اتریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی نے الیکشن بورڈ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔