سعودی عرب: کورونا کے 356 نئے کیسز رپورٹ، 5 مریضوں کا انتقال

February 25, 2021

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 356 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کےترجمان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 377 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔ وزارت صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 480 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 308 مریض صحتیاب ہوئے۔ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 33 ہوگئی۔