کورونا پابندیاں نرم ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کا نو ٹیفکیشن جاری

February 26, 2021

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے کورونا پابندیاں کو نرم کرنے کے سلسلے میںنیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے فیصلوںپر عملدرآمد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں15 مارچ سے تجارتی مراکز اور پارکس کیلئے وقت کی حد ختم کردی گئی ہے۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئےمزارعات اور سینما کھولنے اورشادی ہالز میںانڈور تقریبات کی اجاز ت دے دی گئی ہے ۔ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کی پالیسی برقرارر ہے گی،50 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔