کسٹم نے کروڑوں کاسامان برآمد کرکے ڈرائیو رکوگرفتارکرلیا

February 26, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم نے دالبندین اور نوکنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق کسٹم عملے نے دالبندین میں دوران تلا شی کسٹم کےجعلی دستاویزات کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرالر سے 4کروڑ روپے مالیت کے20میٹرک ٹن مختلف قسم کے کپڑے ،پردہ کلاتھ ،سوٹس ،خواتین کی جرسیا ں بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں جبکہ نو کنڈی میں کار روائی کر تے ہوئے 70 لاکھ روپے کاغیر ملکی کپڑا اوربادام قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔