اقدام قتل کا مقدمہ، ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی

February 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کیلئے 4 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔ عدالت میں ملزم جنید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ الپہ نے مقدمہ درج کیا جو کہ بے بنیاد ہے اس لیے منظور کی جائے۔