جینیفر اینسٹن اور ریس ودرسپون میری ’باس‘ ہیں، جنینا گوانکر

February 26, 2021

امریکی اداکارہ جنینا گوانکر نے ہالی وڈ اداکارہ ریس ودرسپون اور جینیفر اینسٹن کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

ایک گفتگو کے دوران 40 سالہ جنینا گوانکر نے کہا کہ ریس ودرسپون اور جینیفر اینسٹن نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ یہ میری ’باس‘ بھی ہیں۔ اگر آپ خاتون ہو کر 40 سال سے زیادہ کی عمر میں بھی کام کر رہے ہیں تو آپ غیرمعمولی شخص ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ یہ دونوں ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔

واضح رہے کہ تینوں اداکاراؤں نے 2019 میں امریکی ٹی وی سیریز میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔