• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 ایس پی سریاب نے جیو نیوز کو بتایا کہ سریاب کے علاقے کیچی بیگ کی کلی جدید میاں خان میں ایک خالی پلاٹ میں بچے کھلونا بم نما چیز سے کھیل تھے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا، جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید