شعیب اختر اور مشابہہ خاتون کے بولنگ اسپیلز

February 26, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ بھارتی ٹک ٹاک اسٹار نے شعیب اختر کی شاندار بولنگ اسپیلز کی ویڈیوز میں ترمیم کر کے خود کو خوبصورتی سے شامل کرلیا۔

خود کو ویڈیو میں شامل کرنے والی سوشل میڈیا اسٹار ونیتا کھیلنانی نے شعیب اختر کی کِٹ جیسا لباس ہی زیب تن کیا اور ان ہی کے بولنگ اسٹائل کو کاپی کیا۔

ونیتا نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب اختر کے ساتھ جڑواں بنتے ہوئے۔‘

سوشل میڈیا پر زیر گردش ہمشکل خاتون پر سوشل میڈیا پر فعال شعیب اختر نے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ ونیتا اس غیر معمولی مشابہت کو انجوائے کررہی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس پر کھل کر اظہار خیال بھی کر رہی ہیں۔


ونیتا نے انسٹاگرام پر شعیب اختر کی ایڈٹ کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں شعیب اختر کی طرح دِکھتی ہوں؟