رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا

February 26, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ’رمیز اسپِیکس‘ ہیک ہوگیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ میرا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا ہے جسے میں جلد ری اسٹور کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ چینل کے ری اسٹور ہونے تک میرے ساتھ جُڑے رہیں، شکریہ۔

خیال رہے کہ رمیز راجہ کے یوٹیوب چینل ’رمیز اسپیکس‘ پر قریباً 10 لاکھ 50 ہزار سبسکرائیبرز ہیں۔

رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل پر کرکٹ پر تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔