• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد عالم کے کئی سال ضائع ہونے کا کوئی ذمہ دار نہیں: رمیز راجہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ فواد عالم کے کئی سال ضائع ہونے کا کوئی ذمہ دار نہیں۔ فواد عالم کو کھیل سے لگاؤ تھا اس لیے محنت کرتے رہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوگیا سو ہوگیا ،فواد عالم کسی پر کیس تو نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ اب پہلے دن جیسی نہیں رہی، پہلی اننگز میں برتری لیکر پاکستان نے میچ بنالیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو 200 رنز کا ہدف ملا تو مشکل ہوگی ،چوتھی اننگز میں 200 رنز کا کافی پریشر ہوتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ ، لفٹ آرم اسپنر کی نسبت زیادہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین