مستونگ ، اے ٹی ایف کی گاڑی الٹ گئی ،ایک اہلکار شہید 5زخمی

February 27, 2021

کوئٹہ (اے پی پی) مستونگ کے قریباینٹی ٹررسٹ فورس ( اے ٹی ایف )کی گاڑی کو حادثے میں ایک اہلکار شہید اور 5زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ سے خضدار جانے وا لی اے ٹی ایف کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجےمیں ایک اہلکار محمد داود شہید ہوگیا جبکہ احسان الہی ،ذیشان احمد، فضل رحمان، نوید احمد سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔