پی ٹی اے کی موبائل فون آپریٹرز کو لائسنس کے معیار کے مطابق سروس برقرار رکھنے کی ہدایت

February 27, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) کو نیٹ ورک کوریج اور کارکردگی کو بہتر بنانے اور لائسنس کے معیار کے مطابق کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں،پی ٹی اے کی طرف سےپریس ریلیز میں کہا گیا کہ سروس کے ناقص معیارسے متعلق عوامی شکایات اور پی ٹی اے کی جانب سے کئے گئے سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ناکافی نیٹ ورک / سائٹس اور نیٹ ورک میں توسیع نہ ہونا کوالٹی میں مسائل کی وجوہات ہیں، اس حوالے سے ا ٓپریٹروں سے کہا گیا کہ وہ بنیادی وجوہات کے حل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کریں ۔