عالمی بینک بے گھر قبائلی افراد کیلئے 2 ارب روپے دیگا

February 27, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک سابق قبائلی علاقہ جات میں عارضی طورپربے گھرہونے والے افراد کی جلد بحالی کیلئے پاکستان کو12 ملین ڈالر (تقریباً دو ارب روپے) کی اضافی گرانٹ فراہم کرے گا، اس ضمن میں جمعہ کوپاکستان اورعالمی بینک نے معاہدے پردستخط کردئیے۔وزارت اقتصادی امورکے سیکرٹری نوراحمد، نادرا کے نمائندے اورپاکستان میں عالمی بینک کی آپریشن منیجر میلینڈاگڈ نے معاہدے پردستخط کئے۔ وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیاربھی اس موقع پرموجود تھے۔