ڈاکو گودام سے باجرے کی700 بوریاں لوٹ کر لے گئے

February 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) مظفر آباد کے علاقے میں مسلح ملزمان گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا باجرہ ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کھوکھر چوک تنزیب کےگودام میں چار مسلح نقاب پوش ملزمان نے دیوار پھلانگ کر داخل ہوکر چوکیدار فداحسین کو رسیوں سے باندھ کر گودام سے دوٹرک پر سات سو بوری باجرہ جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہےلوڈ کرکے فرار ہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چوکیدار کو رسیوں سے آزاد کرواکر شامل تفتیش کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔