بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا پاکستانی مداحوں کیلئے خصوصی پیغام

February 28, 2021

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

بگ باس کے سیزن 14 کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد فاتح روبینہ دلیک نے جہاں اپنے بھارتی مداحوں کو شکریہ ادا کیا تو وہیں اب اُنہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے نام بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

روبینہ دلیک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرے تمام پاکستانی مداحوں کے لیے بےانتہا محبت۔‘

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’پاکستانی مداحوں نے مجھے جس قدر محبت دی، میں اُسے حاصل کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں۔‘

یاد رہے کہ بگ باس کے سیزن 14 میں روبینہ دلیک کی ناقابل تعریف پرفارمنس دیکھنے کے بعد اُنہیں ناصرف بھارت بلکہ پاکستان سے بھی لاکھوں مداحوں نے خوب سپورٹ کیا۔

روبینہ دلیک بگ باس کے سیزن 14 کی وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔

واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

آخر میںیہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔

خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔