تمام ادارے اپنے دائرے میں اپنا کام کریں: احسن اقبال

February 28, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرے میں اپنا اپنا کام کریں۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اور پیسوں کی گھن گرج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جاری کردہ سینیٹ ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا، پی ٹی آئی کا بلوچستان میں 70 کروڑ روپے میں سینیٹ کا ٹکٹ بیچا گیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں 35 کروڑ روپے میں سینیٹ ٹکٹ بیچنے کا الزام خود پی ٹی آئی کے لوگوں نے لگایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے میں سینیٹ ٹکٹ کے لیے پیسے کے لین دین کی ویڈیو سامنے آئی ہے، 2021ءالیکشن، تبدیلی اور عمران نیازی سے نجات کا سال ہے۔