بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور پھر سوشل میڈیا پر سرگرم

March 01, 2021

اداکارہ کرینہ کپور خان کی جانب سے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے خان نے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

اپنی اس تصویر میں کرینہ کپور ہیٹ پہنے اور کالے رنگ کے گلاسز لگائے انتہائی خوبصورت دکھائی دے ہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ انھوں نے ایک پیغام بھی دیا، جس میں انھوں نے لکھا کہ انھوں نے اپنے مداحوں کو یاد کیا۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو کرینہ کپور خان اور سیف علی خان دوسری مرتبہ والدین بنے، ان کے ہاں دوسرے لڑکے کی پیدائش ہوئی تھی۔