آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍ رمضان المبارک 1442ھ15؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

راج کپور اپنی پوتی کرینہ کا کیا نام رکھنا چاہتے تھے؟

معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے دادا راج کپور ان کا نام کرینہ نہیں بلکہ کچھ اور رکھنا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کرینہ کپور کو ابتدا میں دادا نے کچھ اور نام دیا تھا، تاہم والدہ نے بعد میں نام تبدیل کردیا۔

واضح رہے کہ اپنے بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھنے پر کرینہ کپور خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا، تاہم انھوں نے یہ دباؤ کبھی قبول نہیں کیا۔

اس سے واضح ہے کہ کرینہ کپور نام رکھنے سے متعلق انتہائی حساس دکھائی دیتی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ انھیں بھی بچن میں جو نام ملے وہ آج تک ان کے ساتھ جڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اپنی کزن اور رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور سے 15 روز چھوٹی ہیں جن کا نام ان کے دادا راج کپور نے رکھا تھا۔


تاہم اس کے 15 روز بعد کرینہ کپور بھی پیدا ہوگئیں، اور اب ان کا نام بھی ہندو مذہبی تاریخ کے اعتبار سے سدھیما رکھا گیا تھا۔

 جہاں ایک لڑکی کا نام ردھیما ہی تھا تو وہیں سدھیما کپور کی والدہ نے اپنی بیٹی کا نام تبدیل کرکے اسے کرینہ کپور رکھ دیا تھا۔

اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جب کرینہ کی والدہ ببیتا حاملہ تھیں تو وہ اُس وقت لیو ٹولسٹوئے کی کتاب ’اینا کرینینا‘ پڑھ رہی تھیں، اور اسی سے متاثر ہوکر انھوں نے اپنی بیٹی کا نام سدھیما سے ’کرینہ‘ میں تبدیل کردیا۔

دوسری جانب کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے ان کا پیار میں ’بیبو‘ رکھا تھا، جو ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے پیار میں پکارے جانے والے نام ’لولو‘ کا ہم قافیہ تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید