پاک چین تعلقات کے قیام کو 70 سال مکمل

March 02, 2021

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کے قیام کو 70 سال مکمل ہوگئے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاک چین تعلقات کی تقریبات کے سلسلے میں آج اسلام آباد اور بیجنگ میں بیک وقت ورچوئل تقریب ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ ژی شرکت کریں گے۔