اسد اچکزئی کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے،سیف اللہ کاکڑ

March 02, 2021

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں اسد اچکزئی کے قتل پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کوناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسد خان اچکزئی قاقل کسی صورت انسان کہلانے کے لائق نہیں، غم کے ان لمحات میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ شہید اسد خان اچکزئی کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔